کابل، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور جھڑپوں میں 9 افغان فوجیوں سمیت 77 افراد ہلاک

پیر 13 جولائی 2015 09:15

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کارروائیوں اور جھڑپوں میں 9 افغان فوجیوں سمیت 77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں 67 شدت پسند ہلاک‘ اس کے علاوہ افغان فورسز کے 9 جوان بھی شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ صوبہ قندوز کے ضلع کپسیا میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی فورسز جان بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :