ارکان پارلیمنٹ کے عمرے کی ادائیگی کا معاملہ،سپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی مداخلت پر 80 ارکان ویزے حا صل کر نے میں کا میا ب

پیر 13 جولائی 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) ارکان پارلیمنٹ کے عمرے کی ادائیگی کا معاملہ ، سپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی مداخلت پر ان کو ویزے مل سکے ۔

(جاری ہے)

80 ارکان اسمبلی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جو وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لئے رواں سال ارکان پارلیمنٹ کو سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دینا پڑی ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے سعودی سفارت خانے کو باقاعدہ درخواست کی جس پر ارکان پارلیمنٹ کو عمرے کے ویزے جاری کئے گئے ۔