ماڈل ایان علی اور اداکارہ میرا نے بھی پشاوری چپل خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

پیر 13 جولائی 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے بعد ماڈل ایان علی اور ماضی میں عمران خان سے شادی کی خواہش مند اداکارہ میرا نے بھی پشاوری چپل خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے اپنی والدہ سے کہا ہیکہ وہ جلد از جلد پشاوری چپل بنوانے کا آرڈر مذکورہ دکاندار کو بجھوائیں اور ان کا سات نمبر کا جوتا بنوایا جائے جبکہ اڈیالہ جیل ذرائع نے خبر رسا ادارے کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی نے بھی مذکورہ چپل خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اپنے والد کو پیغام بھجوایا ہے کہ عیدالفطر سے قل ہی ان کے لئے پشاوری چپل بنوا کر بجھوائی جائے اس بار وہ عیدالفطر سادگی سے منائیں گی ۔

جیل میں صدقہ و خیرات کریں گی غریب قیدیوں میں عیدالفطر پر تحائف بھی تقسیم کریں گی اور خود رمضان المبارک کے لئے تیار کردہ لباس زیب تن کریں گی ۔ تاہم پشاوری جوتا ضرور پہنیں گی جس پر ان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مذکورہ جوتا وقت پر تیار کرا لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :