عمران خان کا ضیاء اللہ آفریدی کے معاملے میں لچک کا مظاہرہ کرنے سے صا ف انکار

پیر 13 جولائی 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گرفتار سابق وزیر معدنیات کے پی کے حوالے سے کسی بھی طرح سے نرم دلی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے یہ ہدایت حکومت کے پی کے کو کی ہے اور کہا ہے کہ جو شخص بھی بدعنوانی میں ملوث ہو گا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عمران خان نے ضیاء اللہ آفریدی کے معاملے میں کسی بھی بھی لچک کا مظاہرہ کرنے سے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی جماعت میں اس طرح کے لوگوں کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی ۔ ضیاء اللہ کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اگر وہ معصوم ثابت ہوئے تو پھر ان کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :