پاکپتن،کرنٹ لگنے سے نئی نویلی دُلہن سمیت دو خواتین جاں بحق

پیر 13 جولائی 2015 08:59

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) کرنٹ لگنے سے نئی نویلی دُلہن سمیت دو خواتین جاں بحق ذرائع کے مطابق محلہ عزیز آباد کے رہائشی عمر دراز کے گھر میں حال ہی میں دلہن بن کر آنے والی 25سالہ شاہدہ بی بی زوجہ عمر درازگزشتہ روز نہانے کے لئے واٹر پمپ چلانے لگی تو ننگی تاروں سے ہاتھ چھو جانے کے سبب اِنہیں تاروں کے ساتھ چمٹ گئی جِسے بچانے کی کوشش میں پاس ہی موجود ہمسائی 14سالہ اقراء جب آگے بڑھی تو اِسے چھوتے ہی وہ بھی جل کر راکھ ہو گئی ۔