ناسا نے پلوٹو کی انتہائی قریب سے لی گئی نئی تصاویر جاری کردیں

جمعہ 17 جولائی 2015 05:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء)مریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن نیو ہورائزنز منگل کو اپنے تاریخی سفر میں پہلی بار پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرا۔ اس دوران خلائی گاڑی اور پلوٹو کا فاصلہ صرف 12ہزار 500کلو میٹر تھا۔

(جاری ہے)

ناسا نے نیو ہورائزنز سے لی گئی تازہ ہائی ریزولیوشن تصاویر جاری کر دی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پلوٹو پر میتھین گیس کے علاوہ ، پانی اور پہاڑ بھی موجود ہیں۔ خلائی تاریخ کی اس اہم کامیابی پر مشن ہیڈ کواٹر میں موجود ناسا کے سائنسدانوں نے تالیاں بجا کر جشن منایا۔