پانچ چھ سال سے بلیک میل کیاجارہا ہے بائیس جولائی کو بلیک میل کرنے سے متعلق ویڈیو جاری کرینگے،ملک ریاض

جمعہ 17 جولائی 2015 05:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ ہمیں پانچ چھ سال سے بلیک میل کیاجارہا ہے بائیس جولائی کو اداروں کو بلیک میل کرنے سے متعلق ویڈیو جاری کرینگے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ہمیں پانچ چھ سال سے بلیک میل کیا جارہا ہے اور بلیک میلنگ کے ذریعے سرمایہ کاری سے روکا جارہا ہے بائیس جولائی کو میڈیا پر ویڈیو جاری کروں گا ویڈیو میں دکھایا جائے گا کہ اداروں کو کیسے بلیک میل کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ تین افراد انہیں پانچ چھ سال سے بلیک میل کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :