عید الفطر پر موبائل فون کی سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 جولائی 2015 05:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) عید الفطر پر موبائل فون کی سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کی طرف سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں حکومت نے پولیس سمیت سیکورٹی کے ذمہ دار اداروں کو شہروں کے داخلی و خارجی راستوں، بڑی شاہراوٴں، مارکیٹ و بازاروں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو عارضی چیک پوسٹں بناکر عوامی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے تاہم پولیس نے دینی مدارس،امام بارگاہوں سے وابستہ انتظامیہ کو اپنے طور پر بھی پرائیویٹ سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت نے عید الفطر پر موبائل فون کی سروس بند کرنے کے فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :