سینئر بش گھر میں چہل قدمی کے دوران گر کر زخمی ، گردن میں فریکچر آیا ہے ، اب ان کی حالت بہتر ہے ، ترجمان

جمعہ 17 جولائی 2015 05:19

پولینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء)امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش، پولینڈ میں واقع اپنے گھر میں چہل قدمی کے دوران اچانک گر پڑے، جس سے ان کی گردن میں فریکچر ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں اداریکے مطابق بش سینیئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت بہتر ہے اور انھیں ہسپتال سے جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔91 سالہ سابق امریکی صدر کے ترجمان جم میک گراتھ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ گرنے کے باعث بش سینئر کی گردن میں فریکچر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

میک گراتھ نے مزید کہا کہ اب ان کی حالت بہتر ہے تاہم ان کو گردن کے گرد کور کا استعمال کرنا ہوگا۔امریکا کے سابق صدر کو پولینڈ میں قائم مائن میڈیکل سینٹر میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔ہسپتال کے ترجمان ماٹ پاوٴل کا کہنا ہے کہ سابق صدر بش کو گزشتہ روزہسپتال لایا گیا تھا، وہ رات بھر ہسپتال میں رہے ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کو ہسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائے گا۔امریکا کے 41 ویں صدر بش، اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایک ہفتے تک سانس کی بیماری کے باعث ہوسٹن کے ہسپتال میں زیرِعلاج رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :