سیاست دان یتیم خانوں، بیوروکریٹس کو عید الفطر فلاحی اداروں میں بچوں کے ساتھ منانے کی ہدایت

جمعہ 17 جولائی 2015 05:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء)حکومت پنجاب نے وفاقی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت تمام سیاسی مشیروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ یتیم خانوں، فلاحی اداروں میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ عید الفطر منانے کی کوشش کریں اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سویٹ ہومز،دارالامان، فاؤنٹین ہاؤسز میں عید کے تحائف تقسیم کریں تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف حکومت نے سویٹ ہومز ،دارالامان، فاؤنٹین ہاؤس، یتیم خانوں سمیت پنجاب بھر کے تمام فلاحی اداروں کو بھی کہا ہے کہ وہ رہائش پذیر افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ” عید ملن پارٹیاں“ کریں جس میں ڈی سی اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ افراد، بچوں سے ملاقات کریں اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کریں

متعلقہ عنوان :