کوئٹہ،پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، تمام مسافر محفوظ رہے،اسلام آباد سے جانے والی پروازایل ایل151 لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا

جمعہ 17 جولائی 2015 05:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء)اسلا م آباد سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،پائلٹ نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پی آئی اے کی پرواز LL151 اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کی ،طیارے میں60سے70 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے،پی آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی پرواز کا لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیاتاہم طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے اور تمام مسافر محفوظ ہیں جبکہ طیارے کو بھی کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا،واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تمام محرکات کا جائزہ لیکر رپورٹ پی آئی اے حکام کو بھیجی جائے گی۔