ایان علی کی قید اورتحریک انصاف کے دھرنے کے درمیان مماثلت ، دھرنا126دن ، ایان علی اڈیالہ نے جیل میں 126دن گزارے

جمعہ 17 جولائی 2015 05:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء )خوبروماڈل ایان علی کی قید اورتحریک انصاف کے دھرنے کے درمیان مماثلت پائی جاتی ہے ،تحریک انصاف کادھرنا126دن جبکہ ایان علی نے اڈیالہ جیل میں 126دن گزارے ،ایان علی کی قیدسے رہائی عیدالفطرسے قبل جبکہ تحریک انصاف کادھرناسانحہ پشاورکے بعدختم کردیاتھا،تحریک انصاف بھی دھرنے کے دوران میڈیاپرچھائی رہی ، جبکہ ایان علی کی کیفیت بھی اس سے کچھ کم نہ تھی ۔

تحریک انصاف کے دھرنے میں روزانہ زرق برق لباس نظر آتے رہے جبکہ ایان علی کے فیشن کی دھوم بھی دنیابھرتک پہنچی ۔دھرنے کے بعدقادری اپناسامان تحریک انصاف کوجبکہ ایان علی اپناسامان قیدی خواتین کودی گئیں ۔تحریک انصاف کے دھرنے میں موسیقی عام رہی جبکہ ایان علی کے معاملے میں موسیقی کی کمی میڈیانے ازخود پوری کی ،عمران خان اوردیگر پارٹی رہنماء کنٹینرپرکھڑے ہوکرعوام سے خطاب کرتے رہے جبکہ ایان علی جیل کی پرآسائش گاڑی پرسوارمیڈیاسے گفتگوکرتی رہی ۔

(جاری ہے)

دھرنے میں خواتین پولیس اہلکاروں کاکرداراہم رہاجبکہ ایان علی کے معاملے میں بھی پولیس کی کاکردگی کسی طوربھی بھلائے جانے کے قابل نہیں ۔ایان علی کی روزنت نئی کہانیاں جبکہ دھرنے کے دوران بھی کئی قسم کی خبریں سامنے آئیں ،دھرنے میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے روزایک نیاانکشاف عمران خان کرتے تھے جبکہ ایان علی کے حوالے سے ان کے اباحضورنیاانکشاف کرتے تھے ،دھرنے میں حکومتی لوگوں سے ملنے سے انکار کیاجاتارہاجبکہ ایان علی نے چارباراپنے والد سے ملنے سے انکارکیا۔

متعلقہ عنوان :