فیصل آباد،کمسن ملازمہ کے ساتھ مالک کی زیادتی،13سالہ بچی حاملہ ہوگئی،پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

جمعہ 17 جولائی 2015 05:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء)کمسن ملازمہ کے ساتھ مالک کی زیادتی،13سالہ بچی حاملہ ہوگئی،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا،کمسن بچی کے والدین اور اہل علاقہ کا پولیس دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا،اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 13سالہ صغریٰ ملزم محمد عادل کے گھر ملازمہ تھی،ملزم عادل نے بچی کے ساتھ زیادتی کی اس دوران بچی حاملہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

جب اس واقعہ کی اطلاع بچی کے والدین اور اہل محلہ کو ملی تو انہوں نے تھانہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دی مگر پولیس نے ملزم کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔بچی کے والدین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملزم نے بچی کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے جبکہ بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ملزم کی پشت پناہی کر رہی ہے،دھرنے کی وجہ سے کافی دیر تر ٹریفک بلاک رہی،بعد ازاں پولیس افسران نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کریں گے،اس یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا

متعلقہ عنوان :