عید الفطرکاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں طلب،تمام فقہ علماء کرام کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری،چاند نظر ا ٓنے یا نہ کا فیصلہ تمام شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائیگا،وزارت مذہبی امور،اسلام آباد ،کوئٹہ ،کراچی اور خیبر پختونخواہ میں چاند نظر آ نے کے قوی امکان ہے، موسمیاتی رپورٹ

جمعہ 17 جولائی 2015 05:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) عید الفطرکاچانددیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج (جمعہ) کو اسلام آباد میں ہوگا،رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے،چاند نظر ا ٓنے کے قوی امکان ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اجلاس آج (جمعہ) کو طلب کر لیا ہے جس میں تمام فقہ علماء کرام کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت دے دی گئی ہے جبکہ زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ نے چاندکے حوالے سے شہادتوں کی اطلاعات کیلئے ایک سیل قائم کیاگیاہے جس میں ملک بھرسے اطلاعات موصول کی جاسکیں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاندنظرآنے یانہ آنے کے حوالے سے تمام شہادتوں کومدنظررکھ کر حتمی فیصلہ کریگی۔ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات اورسپارکوکی وزارت مذہبی امور کو16اور17جولائی کی ارسال کردہ موسمیاتی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوااوراسلام آباد،کراچی اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عیدالفطرکاچاندنظرآنیکا قوی امکان ہے جس کے مطابق عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگی۔