ایان علی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے احکامات ،خواتین پولیس اہلکاروں کی موجیں ،ساڑھے تین لاکھ روپے سے آرڈرپربنوائے گئے 139بیش قیمت ملبوسات تحفے میں مل گئے ،پولیس اہلکاروں کے ہاتھ 25ہزارفی کس نقدی ،اعلیٰ حکام کوبھی راضی کیاگیا، ۔29مختلف گوگل بھی قیدی خواتین کودے دئیے،17ہزاروپے کاآئینہ خاص بھی حکام کومل گیا 55ہزاروپے کاقیمتی قالین ،62ہزارورپے کاقیمتی میک اپ کاسامان ،تک تقسیم کردیا گیا

جمعہ 17 جولائی 2015 05:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء )خوبروماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے احکامات ،خواتین پولیس اہلکاروں کی موجیں ،ساڑھے تین لاکھ روپے سے آرڈرپربنوائے گئے 139بیش قیمت ملبوسات تحفے میں مل گئے ،پولیس اہلکاروں کے ہاتھ 25ہزارفی کس نقدی آگئی ،اعلیٰ حکام کوبھی راضی کیاگیاہے ۔29مختلف گوگلز بھی قیدی خواتین کودے دیں ۔

17ہزاروپے کاآئینہ خاص بھی حکام کومل گیاجس میں وہ اب اپناسامنہ دیکھ سکیں گے،55ہزاروپے کاقیمتی قالین ،62ہزارورپے کاقیمتی میک اپ کاسامان ،تک تقسیم کردیاگیا۔اب ماڈل کے پاس 2لاکھ ،پچاس ہزارروپے کی گھڑی ،2لاکھ 29ہزارروپے کے تین قیمیتی جوڑے ،تین جوتوں کے سیٹ ،دبئی سے خریدے گئے ہیروں کے سیٹ ،برطانیہ سے خریدی گئی ریشم کی چادر،کے باقی سب سامان تقسیم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کواڈیالہ جیل کے قریبی ذرائع نے بتایاہے کہ ایان علی نے جمعرات کوصبح سویرے ہی رہائی کی تیاریاں شروع کردی ،قیدی خواتین نے قطار بنائے رکھی جن کوپاکستانی روپوں میں عیدی دی گئی ،جیل حکام کوبھی بخشیش سے نوازاگیا،125دن جیل میں گزارنے کے بعدجمعرات کوان کی رہائی کے معاملات مکمل کیے گئے ،ذرائع کاکہناہے کہ ایان علی نے جیل میں کپڑوں ،آرائش وزیبائش،اوردیگر معاملات پر30سے 40لاکھ روپے خرچ کیے ہیں جبکہ وکلاء کودی گئی فیس اس کے علاوہ ہے ذرائع کامزید کہناہے کہ ایان علی نے 125دنوں کی مناسبت سے اپناصدقہ بھی دیااوراتنی ہی قیدی خواتین کورہائی دلانے کے لیے جیل حکام سے قانونی معاونت دینے کی درخواست کی ایان علی نے بیرک نمبرتین کے اس کمرے کوبھی ثقافتی ورثہ قرار دینے کی بھی استدعاکی جس میں وہ قیدرہی ہیں ،ایان علی نے رہائی کے احکامات سنتے ہی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بھی اداکیاتین روزتک نفلی اعتکاف بھی کیا۔

جاتے جاتے وہ اپنی اہم کتاب اسیرصیادجوابھی نامکمل ہے بھی ساتھ لے لی ہے ،کتاب کوخوبصورت گلابی مربع شکل کے کپڑے میں لپیٹاگیاہے کتاب کاباہر سے پتہ نہیں چل سکے گا۔ایان علی گھرمیں عیدگزارین گی کچھ دن بھرپورآرام کرنے کے بعدہی اپنے اگلے لائحہ عمل کااعلان عیدکے بعدکریں گی ۔ایان علی جیل سے جاتے جاتے کئی لوگوں کواداس بھی کرگئیں ،کئی مداحوں نے جیل گیٹ پر گلاب اوردیگر پھولوں اورقیمتی تحائف کے ڈھیر لگادیے ۔