بھارتی فورسز کی ورکنگ باوٴنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے4 شہری شہید، 8زخمی،متعدد مکانات مسما ر ، درجنوں مویشی بھی ما رے گئے ،علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی شروع ،پنجاب رینجرز کی جانب بھرپور جوابی کا روائی بھا رتی گنیں خا موش ہو گئیں ، بھا رتی ہا ئی کمشنر کی دفتر خا رجہ طلبی ، پا کستا نی شہر یو ں کی ہلا کت اور جا سو س طیا رے کے معا ملے پر شدید احتجا ج ، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے ،پڑو سی ملک طے پا نے والے دوطر فہ معا ہدو ں کا احترام کر ے ، سیکرٹر ی خا رجہ اعزاز چو ہدری

جمعہ 17 جولائی 2015 05:43

اسلام آباد ، راولاکوٹ ،سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء ) بھارتی فورسز کی ایل او سی اور ورکنگ باوٴنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک 18 سالہ لڑکی سمیت 4 شہری شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔ جبکہ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی مورچے خاموش ہوگئے ادھر سر حدی علا قو ں میں بھا رتی فو ج کی بلا اشتعا ل فا ئر نگ اور آ ذاد کشمیر میں جا سوس طیا رہ ما ر گرا ئے جا نے کے بعد بھا رتی ہا ئی کمشنر ٹی اے سی را گھوان کو دفتر خا رجہ طلب کر کے سخت احتجا ج کیا گیا اور بھا رت پر یہ واضع کیا گیا کہ پا کستان کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے ،پڑو سی ملک طے پا نے والے دوطر فہ معا ہدو ں کا احترام کر ے ، پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عا مہ ( آ ئی ایس پی آ ر ) کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں صالح پور، جمیاں اور پتوال نامی گاوٴں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ شہریوں کے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی گولا باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔۔ علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ ادھر بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ کے نیزا پیر سیکٹر میں گاوٴں نندی پور اور دیگر دیہاتوں میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک 18 سالہ لڑکی شہید ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سیکیورٹی فورسز سیالکوٹ میں ورکنگ باوٴنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں صالح پور، جمیاں اور پتوال نامی گاوٴں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ شہریوں کے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سیکیورٹی فورسز سیالکوٹ میں ورکنگ باوٴنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ ادھر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں اور آزاد کشمیر میں بھارتی جاسوس طیارے کی سرحدی خلاف ورزی کے واقعہ پر بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی ا ے راگھوان کو جمعرات کے روز دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے حالیہ واقعات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں بھارتی ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری اور اقدام ضروری ہے احتجاجی مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی اوفا میں ملاقات دونوں ملکوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہوگا ایسے واقعات خوشگوار ماحول کو متاثر کرسکتے ہیں سیکرٹری خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ رو ز آزاد کشمیر میں بھارتی جاسوس طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ایسے واقعات کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کئے جاسکتے ۔

سیکرٹری خارجہ نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا معاملہ بھی اٹھایا اور بھارتی ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ اگر ایسے واقعات ہوتے ہوں تو ان کی روک تھام کیلئے باقاعدہ تحقیقات موجود ہیں ۔ بھارت کو اشتعال یا توسیع پسندانہ عزائم ترک کرکے پڑوسی ممالک کی فضائی اور جغرافیائی حدود کا خیال رکھنا ہوگا ۔