ویانا معاہدے کے تحت ایران کے ’ریلیز‘ہونے والے اثاثے!، اگلے پانچ اور چھ ماہ کے دوران مرکزی بنک کے 29 ارب ڈالر بحال ہوں گے۔چیئرمین مرکزی بنک

جمعہ 17 جولائی 2015 05:23

تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء ) ایران کے درمیان ویانا میں طے پائے جانے معاہدے کے بعد تہران کے 100 سے 120 ارب ڈالر کے اثاثے بحال ہوجائیں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ پابندیوں کی وجہ سے صرف ایران کے مرکزی بنک کیمنجمد ہونے والے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب ڈالر تھی۔ مرکزی بنک کے چیئرمین ولی اللہ سیف نے بھی مذکورہ اعدادوشمار مسترد کردیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ اور چھ ماہ کے دوران مرکزی بنک کے 29 ارب ڈالر بحال ہوں گے۔ ان میں 23 ارب ڈالر جاپان، کوریا اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بحال کیے جائیں گے جب کہ پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد چھ ارب ڈالر بھارت میں منجمد اثاثے بھی تہران کو مل جائیں گے۔ایرانی وزیر اقتصادیات نے بھی ذرائع ابلاغ میں منجمد اثاثوں کی مالیت جو کہ 120 ارب ڈالر بتائی گئی ہے کہ صحت سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ایران کے تیل کے شعبے میں منجمد اثاثوں کی مالیت 35 ارب ڈالر ہے جب کہ 22 ارب ڈالر مالیاتی دستاویزات کے تحت چین میں بند ہیں۔خبر رساں ایجنسی"فارس" کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی بنک اور تیل کی مد میں حاصل ہونے والے 86 ارب ڈالر منجمد ہیں۔ جہاں تک 100 ارب ڈالر کے اعدادو شمار کا تعلق ہے تو وہ سنہ 2006ء کے بعد سے منجمد ہونے والے کل اثاثوں کے ہیں۔

ایران اور گروپ چھ کے درمیان نومبر 2013ء میں جنیوا میں طے پائے معاہدے کے تحت ایران کے 4.2 ارب ڈالرکے اثاثے پہلے مرحلے پر بحال کیے گئے تھے جب کہ دوسرے مرحلے پر مزید 2.8 ارب ڈالر کی رقم واگزار کی گئی۔اس کے علاوہ رواں سال 2 اپریل کولوزان میں طے پائے معاہدے کے بعد ایران کے 700 ملین ڈالر کے اثاثے بحال ہوگئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت اب تک مجموعی طور پر 2.8 ارب ڈالر کی رقم واگزار کی جا چکی ہے۔

جنیوا معاہدے کے تحت ایران کی قیمتی معدنیات بالخصوص سونے کی درآمدات وبرآمدات پر بھی پابندی ختم کردی گئی تھی۔ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران منجمد کیے گئے 13 ٹن سونے کے ذخائر واگزار کیے گئے تھے۔ سونے کی یہ مقدار 30 جون کو ایران کے مرکزی بنک کے خزانے میں جمع کرائی گئی۔ایران کے قومی بنک کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ واگزار ہونے والے سونے کی کل مالیت 700 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے پچھلے دو سال میں 08 ٹن سونا 400 ملین ڈالر کی رقم کے بدلے میں خریدا ہے۔مذکورہ تمام اعداد وشمار کو جمع کرنے کے بعد ماہرین یہ خیال ظاہر کررہے ہیں کہ حال ہی میں ویانا میں طے پائے معاہدے تک ایران کے کل 100 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :