” اردو کو دفتری زبان بنانے کا حکم “ سر کا ری دفاتر کی تختیاں انگریزی سے اردو زبان میں تبدیل ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا بھی تمام نوٹیفیکیشن اردو میں جاری کر نے کا فیصلہ

جمعہ 24 جولائی 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء)سپریم کورٹ کی جانب سے اردو کو دفتری زبان بنانے کے حکم کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف اقدامات کرنے شروع کر دئیے ،پہلے مرحلہ میں دفاتر کی تختیاں انگریزی سے اردو زبان میں تبدیل کی جارہی ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن انگریزی کے بعداردو میں بھی جاری کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے اردو کو دفتری زبان بنانا کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیصلہ کیاہے کہ تمام دفاتر کے باہر آویزاں ناموں کی تختیاں انگریزی کی بجائے اردو میں لکھ کر آویزاں کی جائینگی جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ذرائع نے مزید بتا کہ کچھ افسران نے دفاتر کے باہر نام کی اردو زبان والی تختیاںآ ویزاں کر نے کی مخالفت کی ہے اور ان افسران کے انگریزی میں لکھے ناموں کی تختیاں آویزاں ہیں تاہم زیادہ تر افسران نے اردو میں نام لکھ کر تختیاں آویزاں کر دیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن بھی انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی جاری کئے جائیں گے او حوالے سے ماتحت اداروں کا احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔