جعلی ڈگری کیس،جماعت اسلامی کے ملک بہرام نا اہل قرار ،دوبارہ الیکشن کا حکم

جمعہ 24 جولائی 2015 09:12

دیر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء)الیکشن ٹربیونل خیبر پختونخوا نے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک بہرام کو جعلی ڈگری رکھنے پرنااہل قرار دیدیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز حلقہ واڑی پی کے 93 سے منتخب ہونے والے جماعت اسلامی کے رہنما رکن ملک بہرام کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈگری جعلی ثابت ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے انہیں نا اہل قرار دیدیا اور اور الیکشن کمیشن کو پی کے 93 میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کا حکم دیدیا۔