تحریک انصاف اورڈی جے بٹ میں رقم کے معاملے پرمعاہدہ طے، بٹ6کروڑکے بجائے25لاکھ روپے پرراضی

جمعہ 24 جولائی 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کوچارچاندلگانے والے ڈی جے بٹ اورپارٹی کے درمیان رقم کے معاملے پرمعاہدہ طے پاگیا،ڈی جے بٹ حیرت انگیزطورپر6کروڑکی بجائے صرف25لاکھ روپے معاوضہ پرراضی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ اورتحریک انصاف کے رہنماوٴں کے درمیان گزشتہ روزطویل مذاکرات ہوئے اورتمام رسیدیں اوردیگرشواہددیکھنے کے بعدڈی جے بٹ 25لاکھ روپے اپنامعاوضہ لینے پررضامندہوگئے اورمعاہدے پردستخط بھی کردیئے ۔

واضح رہے کہ ڈی جے بٹ پچھلے کچھ عرصہ سے تحریک انصاف کی قیادت سے مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں دھرنے کے دوران ہونے والے اخراجات اوران کی خدمات کامعاوضہ مبلغ چھ کروڑروپے اداکیاجائے اس حوالے سے میڈیامیں بھی بہت بحث ہوئی جبکہ تحریک انصاف کی قیادت کاموٴقف تھاکہ ڈی جے بٹ کومکمل ادائیگی کردی گئی ہے ،جمعرات کوڈی جے بٹ نے صرف پچیس لاکھ روپے لیکرسب کوحیران کردیا

متعلقہ عنوان :