انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو ” آرم کینڈی “ قرار دے دیا

جمعہ 24 جولائی 2015 09:14

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء) بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ایک دوسرے کا بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ قرار دیا جا رہا تھا لیکن انوشکا شرما نے تو ویراٹ کو کچھ اور ہی کہہ ڈالا۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انوشکا شرما نے ویراٹ کوہلی کو اپنا آرم کینڈی کہہ دیا۔ عام طور پر آرم کینڈی سے مراد ایسی خوبصورت اورجنسی طور پر پرکشش خاتون ہوتی ہے جو کسی مشہور مرد شخصیت کے ساتھ پارٹیز وغیرہ میں جاتی ہے۔ یہ اصلاح مثبت پہلو میں استعمال نہیں کی جاتی، اب جانے انوشکا شرما اس حقیقت سے آگاہ نہیں تھیں تا پھر سب کو حقیقت سے آگاہ کرنا چاہتی تھیں جو انہوں نے یہ بات کی۔