لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو بلاول ہاؤس اور ملک ریاض سے لگژری ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی میں سولہ ستمبر تک توسیع کردی

جمعہ 24 جولائی 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو بلاول ہاؤس اور ملک ریاض سے لگژ ری ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی میں سولہ ستمبر تک توسیع کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس ساجدمحمود پر مشتمل دورکنی بنچ نے ملک ریاض سمیت متعدددرخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملک ریاض نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ پنجاب حکومت نے بلاول ہاوٴس کو چھتیس لاکھ روپے لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوارکھاہے۔

لگژری ٹیکس کی وصولی غیرقانونی ہے کیونکہ حکومت پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس وصول کر رہی ہے دو ٹیکس ایک ہی وقت میں دو ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا لہذا عدالیہ لگژری ٹیکس کو کالعدم قراردے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ ایکسائز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سولہ ستمبر تک ملتوی کردی۔