ممبئی کی میئر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر قرار دیدیا

جمعہ 24 جولائی 2015 09:15

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء)ممبئی کی میئر اسنیہال امبیکر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر قراردے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اسنیہال امیبکر کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خود انحصاری کی پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں لیکن ان کا طرز حکمرانی ہٹلر سے مماثلت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا اس وقت ہی ہوتا ہے جب ایک ہی فرد تمام اختیارات کا مالک بن جائے۔واضح رہے کہ اسنیہال امبیکر کا تعلق شیو سینا سے ہے جو گزشتہ 3 دہائیوں سے بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے۔