لاہور، ماڈل ٹاؤن کے قریب میٹرو بس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا

جمعہ 24 جولائی 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء) ماڈل ٹاؤن کے قریب میٹرو بس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا۔ جس کے باعث مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ گجومتہ سے شاہدرہ جانیوالی میٹروبس نمبریLES-3309 میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے سے ماڈل ٹاؤن اسٹیشن کے پاس اس کا پچھلا ٹائر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور بس کا ایکسل بھی ٹوٹ گیا لیکن ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے بس بڑے حادثے سے بچ گئی جبکہ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :