پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن میں خواتین کے لئے مخصوص نشستیں کم کر کے 50 سے 25 کر دیں

جمعہ 24 جولائی 2015 09:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء) پنجاب حکومت نے لوکل باڈی ایکٹ کے تحت متوقع بلدیاتی الیکشنمیں خواتین کے لئے مخصوص نشستیں کم کر کے 50 سے 25 کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے لوکل باڈی ایکٹ کے تحت بلدیاتی الیکشن کے لئے خواتین نشستیں کم کر لی ہیں ۔ پنجاب میں 150 یونین کونسل میں 50 نشستیں تھیں جبکہ موجودہ ہلقہ بندیوں کے تحت پنجاب میں 273 یونین کونسل ہیں اور ان یونین کونسل میں خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کی تعداد 50 سے کم کر کے 25 کر دی گئی ہیں ۔