سعودی عرب کی سرحدی راہداری پر یمنی باغیوں کا حملہ ناکام، آپریشن میں”البرامز“اور ”البراڈلی“نامی ٹینکوں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا

جمعہ 24 جولائی 2015 09:15

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء )سعودی عرب کے جنوبی شہر الظہران کی یمن سے متصل سرحد پر واقع ایک رہداری پر یمنی باغیوں بالخصوص منحرف سابق صدر علی صالح کی وفادار ملیشیا نے حملے کی کوشش کی تاہم سعودی سرحدی محافظوں نے بروقت کارروائی کر کے علی صالح ملیشیا کا حملہ ناکام بنا دیا۔"العربیہ" نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے علی صالح ملیشیا کے جنگجو 16 گاڑیوں کے ہمراہ سرحدی گذرگاہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے کنٹرول ٹاورز اور دیگر جدید آلات کی مدد سے ان کی نقل وحرکت کا پتا چلا لیا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق باغیوں کے خلاف آپریشن چھ گھنٹے جاری رہا جس میں توپ خانے، ٹینکوں، اپاچی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔انہی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی صالح کی وفادار فوج نے کئی گاڑیوں پر جنگجوؤں اور کاتیوشا راکٹوں کی بڑی تعداد سرحدی گذرگاہ تک پہنچانے کی کوشش کی تھی اہم ان کی یہ سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔جنگجوؤں کے خلاف آپریشن میں"البرامز" اور "البراڈلی" نامی ٹینکوں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ انہیں اتحادی طیاروں کی معاونت بھی حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :