تائیوان میں اسکولوں کے نصاب میں تبدیلی تنازعہ بن گیا

منگل 4 اگست 2015 09:07

تائے پی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء)تائیوان میں درسی کتب میں ترامیم کے نتیجے مین مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ نصاب میں ان ترامیم کا مقصد ان کے بنیادی نظریات بدلنے اور چین کی ’ وحدت‘ کو قبول کروانا ہے۔تائیوان کے عوام خود کو چینی عوام سے الگ تصور کرتے ہیں لیکن یہ جزیرہ ایک خود مختار ریاست ہونے کے باوجود جمہوریہ چین کا حصہ ہے۔

وہاں عوام میں بیجنگ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بھی ناپسندیدگی واضح ہے۔

(جاری ہے)

اس کی ایک تازہ مثال ایسے مظاہرے ہیں، جو درسی کتب میں ترامیم کرنے کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ جمعہ کو سینکڑوں طالب علموں نے وزرات تعلیم کی عمارت کے باہر ایک بڑا مظاہرہ کیا اور کچھ مظاہرین تو اس عمارت کے اندر بھی داخل ہو گئے۔ مظاہروں کا یہ سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ بہت سے مظاہرین نے وزرات تعلیم کی عمارت کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ نواز حکام اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم کے نصاب میں تبدیلیوں سے بچوں کے نظریات بدلنے کی کوشش میں ہے۔ یہ نیا نصاب رواں ہفتے ہی اسکولوں میں متعارف کرا دیا جائے گا