سنٹرل جیل ڈیرہ سے متعدد قیدی کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل منتقل، بارشوں سے پہنچنے والے نقصانات کے بعد110قیدیوں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا حکم

منگل 4 اگست 2015 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء) محکمہ جیل خانہ جات نے حالیہ طوفانی بارشوں سے خیبرپختونخواہ کی قدیم سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کی عمارت کوپہنچنے والے نقصانات کے بعدانسپکٹرجنرل پولیس جیل خانہ جات نے جیل میں موجود110قیدیوں کی جانوں کوبچانے کیلئے فوری اقدامات کے تحت پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کردئیے ہیں جس میں لاہور کی کوٹ لکھپت اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی خطرناک قیدلوں کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل خانہ جات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے جیل کی پرانی عمارت کوسخت نقصان پہنچا۔جیل کی مختلف دیواریں گرگئیں اوربعض دیواریں خستہ بھی ہوئیں جس سے قیدیوں کی جانوں کوخطرات لاحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :