برطانیہ کا غیر قانونی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ،پناہ گزین کرائے دار کی رہائشی حیثیت کی جانچ پڑتال کیے بغیر مکان کرائے پر دینے والے مالک مکا ن کو پانچ سال قید ہو سکتی ہے،وزیر برائے کمیونیٹیز
منگل 4 اگست 2015 09:05
لند ن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء)حکومت برطانیہ نے پناہ گزینوں کے متعلق اپنے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مالک مکان پر لازم ہے کہ وہ پناہ حاصل کرنے کی درخواست مسترد ہونے والے پناہ گزینوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کریں۔وزیر برائے کمیونیٹیز گریگ کلارک کا کہنا ہے کہ جو مالک مکان اپنے پناہ گزین کرائے دار کی رہائشی حیثیت کی جانچ پڑتال کیے بغیر اپنے مکان کرائے پر دیتے ہیں، انھیں پانچ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس مجوزہ قانون کے ذریعے ایسے مکان مالکوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا، جو غیر قانونی طور پر ترک وطن کرنے والوں کے ذریعے پیسے بناتے ہیں۔ان کا یہ بیان فرانس کی ’کے لے‘ بندرگاہ پر ہزاروں پناہ گزینوں کے ذریعے برطانیہ میں کسی طرح بھی داخل ہونے کی کوششوں پر پائے جانے والے وسیع خدشات کے پیش نظر آیا ہے۔(جاری ہے)
برطانوی حکومت ملک میں رہنے والے 10 ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو ان کی درخواست نامنظور ہونے کے باوجود بھی امداد فراہم کرتی ہے کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہوتے ہیں۔
انھیں ہر ہفتے 36 پاوٴنڈ کا الاوٴینس دیا جاتا ہے۔ادھرسویڈن کے وزیر انصاف اور مائگریشن مورگن جوہانسن نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی اس بات پر تنقید کی ہے کہ انھوں نے پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی درخواست سنے بغیر برطانیہ آنے والے پناہ گزینوں کو غیرقانونی کہا تھا۔توار کو امیگریشن کے وزیر جیمز بروکنشائر نے کہا: ’میں نئے قوانین متعارف کرانا چاہتا ہوں تاکہ ان کی امددا ہو سکے جنھیں واقعتا اس کی ضرورت ہے لیکن جو برطانیہ کے نظام کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ برطانیہ پناہ گزینوں کے لیے کوئی مخملی بچھونا نہیں ہے۔‘یہ تجاویز ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب برطانیہ اور فرانس کی حکومت کے لے کے پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔اس نئے منصوبے کے تحت وزارتِ داخلہ پناہ گزین کی درخواست نامنظور کیے جانے کی صورت میں نوٹس جاری کرے گا کہ اب انھیں کرایے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔اس طرح بعض معاملات میں بغیر کسی عدالتی حکم نامے کے مکان مالکان کو کرایہ داروں کو نکالنے کا جواز مل جائے گا۔مکان مالکوں سے یہ بھی کہا جائے گا کہ وہ مکان کرایے پر دینے سے پہلے پناہ گزینوں کے ’کرایہ پر رہنے کے حق‘ کے حوالے سے سرکاری دستاویز ضرور دیکھیں۔ان دونوں شرائط کا خیال نہ رکھنے والے مکان مالکوں پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے یا پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ ’سرکش‘ مکان مالکوں اور کرایہ دلانے والے ایجنٹوں کی بلیک لسٹ تیار کی جائے گی جس سے کونسل کو یہ فیصلہ لینے میں آسانی ہوگی کہ بار بار قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر اپنے مکان کرایے پر دینے کی پابندی عائد کر دی جائے۔ایسے مکان مالکوں کے خلاف بھی بعض طریقہ کار متعارف کرائے جا رہے ہیں جو پناہ گزینوں کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں یا انھیں خراب فلیٹ اور مکان کرایہ پر دیتے ہیں۔ کلارک نے کہا کہ ’حکومت ایسے لوگوں پر نگاہ رکھ رہی ہے جو کمزور لوگوں اور ہمارے امیگریشن قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پیسہ بناتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 4 اگست 2015 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،اندرونی و سرحدی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کا آپریشن ضرب عضب اورقومی ایکشن پلان کے تحت کارروائیو ں پر اطمینان کا اظہار،وزیر داخلہ نے الطاف حسین ... مزید
-
آرمی چیف کے خلاف کارروائی کی خبر تشویشناک اور مضحکہ خیز ہے ،چوہدری نثار،آرمی چیف پرفیشنل فوجی ہیں انہیں حکومت ،فوج اور پوری قوم کا اعتماد حاصل ہے، جنرل راحیل نے شبانہ روز محنت سے ڈیڑھ سال میں پوری ... مزید
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ڈپٹی سیکرٹری ہینڈی گرانٹ کی ملا قا ت، پاک امریکہ تعلقات ،خطے کی صورتحال ،علاقائی سلامتی او ر استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ الیکشن کمیشن نااہل اورکرپٹ ہے، عمران خان، شریف برادران کو لاہور سے دور دراز علاقوں کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی چیرمین کا سیلاب متاثرین سے خطاب
-
ن لیگ نے تحریک انصاف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کے مخالفت کر دی،ہم چاہتے ہیں تحریک انصاف قومی ایشوزکے حل میں اپناحصہ ڈالے، پاک چین راہداری ہو یا انتخابی اصلاحات کامعاملہ یہ اپناکرداراداکریں، ... مزید
-
داعش نے پاکستان کارخ کیاتومنہ توڑجواب دیاجائیگاطالبان جیساسلوک ہوگا،سہیل امان ،قومی سلامتی کے معاملات میں تمام اداروں میں ہم آہنگی ہے،قوم کومایوس نہیں کریں گے، سربراہ پاک فضائیہ
-
سینیٹ کمیٹی داخلہ کا اجلاس،ستارہ ایاز کو ہراساں کرنے،نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب، عام انتخابات2013 میں 2 ارب50 کروڑ روپے مالیت کی غیر معیاری سیاہی خریدنے والے اور ذمہ داروں کے ... مزید
-
پی ٹی آئی دھرنوں میں کردار‘ جنرل (ر) پاشا کا اعلیٰ حکام سے انکوائری کا مطالبہ،ان افراد کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہو ں جنہوں نے دھرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے‘ جنرل (ر) پاشا
-
ملا اختر کی سربراہی میں طالبان شوریٰ کی ویڈیو جاری ،یہ ویڈیو ایک ایسے موقعے پر جاری کی گئی ہے، جب ملا عمر کی ہلاکت کے بعد نئے امیر کی تعیناتی پر اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں،افغان طالبان متحد اورہ ... مزید
-
الطاف حسین کیخلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ملک میں لاکر ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے‘اپوزیشن ارکان
-
وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنی کا بینہ میں شامل 2 وزراء کو الطاف حسین سے لاتعلقی کے لیے 72گھنٹے کا الٹی میٹم د یدیا ،چوہدری عبد المجید کا آزاد کشمیر میں متحدہ کیخلاف مظاہروں کا بھی اعلان
-
جنوبی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ، 6 دہشت گرد ہلاک، تین اہلکار زخمی
-
لاہور ہائیکورٹ ، شریف فیملی کی1989 میں جائیداد کے غلط تخمینہ لگانے کیخلاف اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار ، شریف برادران کی تمام اپیلیں منظور
-
فضل الرحمان، کیپٹن صفدر،رانا شمیم کا سٹاف کمپیوٹرائزڈ حاضری سے مستثنیٰ، قومی اسمبلی کی دیگر قائمہ کمیٹیوں کے ملازمین اور دیگر سٹاف بائیومیٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگاتا ہے،سپیکر یا تو سب کو بائیومیٹرک ... مزید
-
شمالی نائجیریا میں بوکو حرام کا گاوٴں پر حملہ، 13 افراد ہلاک،شدت پسند و ں نے مبینہ مخبروں کے متعدد گھروں کو بھی اّگ لگا دی، بوکو حرام کی قید سے 178 افراد بازیاب، بازیاب ہونے والوں میں 101 بچے اور 67 خواتین ... مزید
-
برطانیہ کا غیر قانونی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ،پناہ گزین کرائے دار کی رہائشی حیثیت کی جانچ پڑتال کیے بغیر مکان کرائے پر دینے والے مالک مکا ن کو پانچ سال قید ہو سکتی ہے،وزیر برائے کمیونیٹیز ... مزید
-
شامی اپوزیشن نے درعا شہر پر حملے کے لیے تیاریا ں مکمل کر لیں ،صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کے لئے جنگجوؤں کو شہر کے مرکزی راستے پر تعینات کیا جا رہا، اپوزیشن گروپ
-
بھارت ، نئی دہلی ہسپتال میں ملازم نے افغان خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،21 سالہ امرسنگھ کی عدالت میں پیشی ، 8 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بجھوادیا گیا
-
تارکین وطن کے بحران کو حل کر نا برطانیہ اور فرانس کی اولین ترجیح ہے ۔فرانس و برطانیہ کا مشتر کہ عزم ، بحران کے حل کے لئے یورپی اور دوسرے ممالک مد د کریں ، برطانوی و فرانسیی وزیر داخلہ کا برطانوی اخبار ... مزید
-
بھارت میں شدید بارشیں، 100سے زائد افراد ہلاک، 80 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ، متاثرین کیلئے محفوظ مقام پر عارضی پناہ گاہیں قائم
-
جوہری معاہدہ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو فائدہ نہیں پہنچے گا، امر یکہ ، ایران پر سے تجارتی معاہدوں کی پابندیاں ابھی تک نہیں اٹھائی گئی ، ترجمان امریکی دفتر خارجہ
-
افغان طالبان میں نئے امیرکے تقرر پر اختلافات شدت اختیار کر گئے،ناراض سینئر رہنماؤں نے الگ شوریٰ تشکیل دیدی ، جلد نئے امیر کا اعلان کرے گی ،طالبان کے ساتھ علیحدہ معاہدہ نہیں کیا جائے گا ، افغان حکام ... مزید
-
تائیوان میں اسکولوں کے نصاب میں تبدیلی تنازعہ بن گیا
-
خیبر پختونخوا ،سابق وزیرمال مرید کاظم کیخلاف اربوں کی سرکاری زمین الاٹ کرنے پر تحقیقات شروع،جلد گرفتاری کا امکان،صوبائی حکومت نے سابق وزیرکیخلاف تمام دستاویزاتی ثبوت بھی نیب کے حوالے کردئیے
-
ملازمین کے نام پر بنک اکاونٹس کھلوانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت نے نان فائلرز تاجروں کے بے نامی اکاونٹس منجمد کرنے کا قانون تیار کرلیا، ایف بی آر نے انسداد بے نامی ٹرانزیکشن ... مزید
-
شہبازشریف متحرک وزیراعلیٰ اور صوبہ پنجاب معیاری تعلیم کے لحاظ سے نمایاں مثال قرار،معاشرتی ضروریات پر پورا اترنے والی معیاری تعلیم کے حوالے سے صوبہ پنجاب ایک نمایاں مثال بن کر سامنے آیا ہے،تعلیمی ... مزید
-
عمران خان کی تنبیہ،حامد خان کا سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی میں شا مل ہو نے کا امکا ن ،جہانگیر ترین کی مخالفت اور انکے خلاف بیان بازی سے بند کی جا ئے ،کس کو پارٹی میں رکھنا اورنکالنا ہے ... مزید
-
سانگھڑ ، چوری کرنے کی سزا، مقامی لوگوں کی چور کو منہ کالا کرکے گاؤں گھمانے کے بعد جلانے کی کوشش، پولیس نے بچا لیا
-
محکمہ تعلیم پنجاب کا میٹرک کے امتحانات میں غلط نتائج دینے والے سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا ،سابق صوبائی وزیر مرید کاظم کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار ، نیب نے کرپشن میں ملوث ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران قیوم نواز ، گل حسن اور ریاض محمد کو بھی گرفتار ... مزید
-
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،سپریم کورٹ نے پیشرفت رپورٹ5اگست کو طلب کر لی، سینٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015کی منظوری دیدی جو آج دستخط کیلئے صدر کو بھیج دیا جائے گا،اٹارنی ... مزید
-
الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار ہوناچاہیے،سراج الحق،الیکشن کمیشن کا عملہ تربیت یافتہ ہونا چاہیے،عملہ کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے جمہوریت کو کئی بار نقصان پہنچا ،الطاف حسین ڈیپریشن کا شکار ہیں،اس ... مزید
-
کارکنوں سے زیادتی پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا ، عمران خان نے کوئی شوکاز نوٹس نہیں بھیجا ،حامد خان،پارٹی ورکروں کے مفاد کو ہر صورت یقینی بناؤں گا، لاہور میں جو کچھ کیا وہ پارٹی ورکرز کی آواز ہے،میڈیا ... مزید
-
چیئرمین اوگرا نے ملازمین کو کار خریدنے کیلئے بھاری قرضے صفر مارک پر جاری کر دیئے ،اوگرا افسران نے 30 ملین کے قرضے لے لئے، ذرائع
-
”شکر ہے میں نے استعفیٰ نہیں دیا“،شیخ رشید کا سپیکر ایاز صادق سے مکالمہ
-
عوام الناس DECT6.0کورڈ لیس فون استعمال نہ کریں،پی ٹی اے کا انتباہ
-
سنٹرل جیل ڈیرہ سے متعدد قیدی کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل منتقل، بارشوں سے پہنچنے والے نقصانات کے بعد110قیدیوں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.