عوام الناس DECT6.0کورڈ لیس فون استعمال نہ کریں،پی ٹی اے کا انتباہ

منگل 4 اگست 2015 09:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام الناس کو متنبہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ DECT6.0کورڈ لیس فون استعمال نہ کریں ۔پی ٹی اے کے مطابق (Digital Enhanced Cordless Telecommunications)ڈی ای سی ٹی6.0فون کی درآمد ،فروخت اور استعمال غیر قانونی ہے اورقانون شکنی کرنے والے کو قانون نادذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے اس تنبیہ پیغام کو عوا م تک پہنچانے کے لئے مختلف موبائل آپریٹرز کمپنیوں کا سہارا لیا ہے اور ا یس ایم ایس کے ذریعے انہیں اس فون کو استعمال کرنے سے روکا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس کورڈ لیس فون کے استعمال پر پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کہ یہ سیٹ پاکستان میں متعارف کرائی گئی جدید سروس3جی اور4جی کی فریکونسی کو متاثر کر رہا ہے اور تھری جی فوری جی ٹیکنالوجی سروس کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنے کا سبب بھی بن رہا ہے

متعلقہ عنوان :