کارکنوں سے زیادتی پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا ، عمران خان نے کوئی شوکاز نوٹس نہیں بھیجا ،حامد خان،پارٹی ورکروں کے مفاد کو ہر صورت یقینی بناؤں گا، لاہور میں جو کچھ کیا وہ پارٹی ورکرز کی آواز ہے،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

منگل 4 اگست 2015 09:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے مجھے کوئی شوکاز نوٹس نہیں بھیجا ۔ کارکنوں سے زیادتی ہو گی تو اس پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا ۔ پارٹی ورکروں کے مفاد کو ہر صورت یقینی بناؤں گا اور آئندہ بھی ورکرز کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا ۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں جو کچھ کیا وہ پارٹی ورکرز کی آواز ہے اس حوالے سے کارکنان کے اجتماع سے ان کے خطاب کو غلط رنگ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز کے مفادات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور آئندہ بھی اس حوالے سے ہر فورم پر ورکرز کی آواز بلند کرتا رہوں گا ۔ کارکنان کے ساتھ زیادتی ہو گی تو اس پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا ۔ ان کے حقوق کے لئے ان کی کوششیں جاری رہیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے ان کو شوکاز نوٹس بھیجنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ اس حوالے سے مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ عمران خان نے نہ ہی میرے موقف پر بات کی اور نہ ہی مجھے کوئی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :