اطالوی کوسٹ گارڈز چار ہزار سے زائد تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب

پیر 24 اگست 2015 09:29

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)یورپی ملک اٹلی کے سمندری نگرانی کے محکمے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوسٹ گارڈز نے تقریباً 41 سو غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچایا ہے۔ کوسٹ گارڈز نے 22 کشتیوں کو اپنے قبضے میں بھی لیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل برائے مہاجرین کے مطابق اِن غیرقانونی تارکین وطن کو سِسلی اور شمالی افریقہ کے درمیانی سمندری علاقے سے بچایا گیا ہے۔ بچائے گئے افراد کو اٹلی پہنچا دیے گئے ہیں۔ ریفیوجیز کے بین الاقوامی ادارے (IOM) کے مطابق رواں برس کے دوران بیس اگست تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ غیرقانونی تارکین وطن یونان پہنچے ہیں جبکہ اٹلی پہنچنے والے ایسے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔