مدارس اصلاحات،ستمبرکے پہلے ہفتے میں اجلاس طلب کروں گا،وزیراعظم ،آرمی چیف، چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ کومدعوکیاجائیگا

پیر 24 اگست 2015 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہاہے کہ مدارس اصلاحات کے لئے تمام صوبوں سے مشاورت بہت جلدکروں گا،اس بارے اجلاس ستمبرکے پہلے ہفتے میں طلب کروں گا،وزیراعظم ،آرمی چیف چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ کومدعوکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اتوارکواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہناتھاکہ ستمبرکے پہلے ہفتے میں تمام مدارس کے منتظمین کااجلاس بلاوں گا،اس اجلاس میں وزیراعظم ،آرمی چیف اورچاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کوبھی مدعوکروں گا،اس اجلاس میں مدارس کی اصلاحات بارے غورکیاجائیگا

متعلقہ عنوان :