لبنان میں حکومت کے خلاف ہزاروں لبنانیوں کا مظاہرہ

پیر 24 اگست 2015 09:29

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔ مظاہرین حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرے کی وجہ کوڑے کرکٹ کو مناسب انداز میں ٹھکانے نہ لگانا بنی ہے۔

(جاری ہے)

بیروت میں کوڑیکرکٹ کے ڈھیر جمع ہیں۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں اْس وقت شروع ہوئیں جب انہیں سرکاری عمارتوں کی جانب بڑھنے سے روکا گیا۔ جھڑپوں میں پولیس اور مظاہرین کے 35 افراد زخمی ہوئے۔ لبنانی وزارت داخلہ نے حراست میں لیے گئے مظاہرین کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔دوسری جانب حکام نے کوڑا کرکٹ سنبھالنے کا عبوری سلسلہ شروع کر دیا ہے۔