کراچی،کمسن بچے سے زیا دتی کے ملزم کی گرفتاری کی بجائے پو لیس نے ملزم کو فرار کر وادیا ،ملزم نے عدالت سے ضمانت قبل از گر فتاری کرالی ،متا ثرہ بچے کے والدین کو جان سے ما نے کی دھمکیاں،کمسن بچے کے والد کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج

پیر 24 اگست 2015 09:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء )کمسن بچے سے زیا دتی کے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے پو لیس نے ملزم کو فرار کر وادیا ملزم نے عدالت سے ضمانت قبل از گر فتاری کرالی جس کے بعد ملزم متا ثرہ بچے کے والدین کو جان سے ما نے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں جنسی زیادتی کا نشا نہ بننے والے کمسن بچے کے والد محمد حارث اتوار کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج میں 5سالہ بیٹے محمد احتشام کو اسکول سے واپسی پر وحشی درندے نے جنسی ہوس کا نشانہ بنا یا اور ہم نے جب ملزم کے خلاف ایف آئی آر دائر کر نے در خواست کی تو ایس ایچ او نے تعاون کر نے سے انکار کر دیا انہو ں نے بتایا کہ بچے کو میڈ یکل چیک اپ کے لےئے اسپتال منتقل کیا جائے جس میں زیادتی کا انکشاف ہو ا ایم ایل او کی رپورٹ پر پو لیس نے مجبو رنے ایف آئی آر درج کی لیکن ایس ایچ او نے ملزم کے بھائی (عر ف شا نی )کو گرفتار کر نے کے بجائے ملزم کو مفرور قرار دیدیا اور ملزم نے مو قع کا فائداہ اٹھاتے ہوئے ضمانت ازقبل گر فتاری کرارلی اب ملزم اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ایف آئی آر واپس لینے کے لےئے دباؤ ڈال رہا ہے متاثرہ بچے کے والد نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف دیا جا ئے اور ملزم کو قرار واقعی سزادی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :