شام،دمشق کے قریب باغیوں کی گولہ باری ، دس افراد ہلاک

پیر 24 اگست 2015 09:29

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)شورش زدہ عرب ملک شام کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے قریب واقع مرکزی جیل کے قریب باغیوں کی شیلنگ سے کم از کم دس افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق دیگر چالیس زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ جیل دمشق کے شمال مشرق میں عدرا کے مقام پر ہے۔ وزارت داخلہ نے ہلاکتوں میں عدرا جیل کے قیدیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اِس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شیلنگ کس متحارب گروپ کی جانب سے کی گئی ہے۔ باغیوں کے حملے سے ایک روز قبل حکومتی شیلنگ سے دمشق کے نواح میں بیس سے زائد ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :