میٹروبس کے شہید ملت اسٹیشن پر نامعلوم شخص کا پتھروں سے حملہ ،سیکورٹی عملہ نے قابو کر کے پولیس کے حوالے کردیا ،حکمرانوں سے کہہ دو امریکہ سے میرے پیسے دلواؤ ورنہ کسی اسٹیشن کو نہیں چھوڑوں گا نامعلوم ملزم کی سیکورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں

پیر 24 اگست 2015 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء) میٹروبس کے شہید ملت اسٹیشن پر نامعلوم شخص کا پتھروں سے حملہ تاہم سیکورٹی عملہ نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا ،حکمرانوں سے کہہ دو امریکہ سے میرے پیسے دلواؤ ورنہ کسی اسٹیشن کو نہیں چھوڑوں گا نامعلوم ملزم سیکورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دیتارہا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم شخص کی جانب سے میٹروبس کے شہید ملت اسٹیشن پرپتھروں سے حملہ کردیا تاہم سیکورٹی عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کرکے تھانہ کوہسار پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم سیکورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دیتارہاکہ حکمرانوں سے کہہ دو امریکہ سے میرے پیسے دلواؤ ورنہ کسی اسٹیشن کو نہیں چھوڑوں گا ۔دوسری جانب پولیس نے ملزم کو قبضہ میں لے کر تادیبی کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :