آئی لیس کے ساتھ تقریباً 100جرمن شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جرمن وزیر داخلہ

پیر 24 اگست 2015 09:28

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ہمراہ جہادی کارروائیوں میں ایک سو کے قریب جرمن ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ جرمن جہادی سن 2012 سے اسلامک اسٹیٹ میں شریک ہونا شروع ہوئے تھے۔ ان کے مطابق آج کل تقریباً 700 جرمن شہری اسلامک اسٹیٹ کی مسلح کارروائیوں میں شریک ہیں۔ جرمن وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ اب شام اور عراق کی جانب سفر کرنے کا راستہ روک دیا گیا ہے کئی افراد کے بارے میں اسلامک اسٹیٹ کی حمایت یا ایسے دوسرے شبہات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :