ایاز صادق پی ٹی آئی کے محسن ہیں ،وہ چا ہتے تو تحریک انصا ف کو خو د اسمبلیوں سے با ہر کر سکتے تھے مگر ایسا نہ کر نے پر ان کے کردار میں سراہتا ہوں،خورشیدشاہ ، انہوں نے پا ر لیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھا،تحریک انصاف کے استعفے منظور کیے نہ ان کے خلاف ڈی سیٹ کی تحریک اسمبلی میں آنے دی ، ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ میں آنا چاہئیے،مو جو دہ حا لا ت میں نئے صوبے کا مطالبہ کسی طور درست نہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اگست 2015 09:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)قومی اسمبلی میں قا ئد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایاز صادق تحریک انصاف کے محسن ہیں اگر وہ چا ہتے تو تحریک انصاف والے خو د اسمبلیوں سے با ہر کر سکتے تھے مگر ایسا نہ کر نے پر ایاز صادق کے کردارکو میں سراہتا ہوں انہوں نے پا ر لیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھااور تحریک انصاف کے استعفے منظور کیے نہ ہی ان کے خلاف ڈی سیٹ کی تحریک اسمبلی میں آنے دی ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام سکھر میں اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت روڈوں پر لڑا ئیاں لڑنے کا نہیں ہے عمران خان سوچ سمجھ کر بیا نا ت دیں وہ کا میاب ہو تے ہیں یا نہیں اس سے ہمیں کو ئی سرو کار نہیں بس ہم چا ہتے ہیں کہ ریا ست کمزور نہ ہو کیو نکہ اس کا فائدہ دشمن اٹھا لیتے ہیں سیا ستدانوں کو چھو ٹے چھوٹے ایشوز پر پا کستان کو کمزور نہیں کرنا چا ہیئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعیفوں کے معا ملے پر میری مو لا نا فضل الرحمان اور فا روق ستار سے بات ہو ئی اس معا ملے پر مو لا نا فضل الرحمان کی الطاف حسین سے بھی بات ہو ئی ہے اور انہوں نے مو لا نا فضل الرحمان کو یقین دہا نی کرائی ہے کہ وہ اس پر اپنی پا رٹی سے بات کریں گے ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے لیے آئین میں طریقہ کا ر مو جود ہے تاہم مو جو دہ حا لا ت میں نئے صوبے کا مطالبہ کسی طور درست نہیں ہے ایم کیو ایم کو پا رلیمنٹ میں آنا چا ہیئے انہوں نے کہا کہ قریبی ممالک سے خراب تعلقا ت کے دو نوں اطراف پر اثرات ہو نگے پا کستان اتنا کمزور نہیں ہے کہ اس پر دبا ؤ ڈا لا جا ئے جب برصغیر کی تقسیم اور تاشقند کا معاہدہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے طے پا سکتاہے تو دیگر مسائل کیوں نہیں جنگوں سے خلیج بڑھتی ہے کم نہیں ہو تی اور نہ ہی یہ دونوں ملکوں کے حق میں ہے ۔