سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 1970ء سے اب تک تمام حکومتوں کی کارگزاری پر رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی

پیر 24 اگست 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 1970ء سے اب تک بننے والی تمام حکومتوں کی کارگزاری پر رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی۔ اس رپورٹ کے تناظر میں پاکستان کے سیاسی مستقبل کے مطابق سیاسی جماعت کے منشور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ان لائن کو بتایا ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اپنی سیاسی جماعت کو ابتداء سے ہی منظم خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کا مطالعہ شروع کر دیا ہے تاکہ سیاسی جماعت کے لئے ایک بہترین اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ منشور کو حتمی شکل دی جا سکے۔

نئی سیاسی جماعت بنانے کے خواہشمند افتخار چوہدری کے لئے اس کے متعین کردہ خواتین و حضرات نے منشور اور قواعد و ضوابط بنا کر دیئے تھے جن کا مطالعہ کرنے کے بعد سابق چیف جسٹش اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ پہلے 1970ء سے 2015ء تک انے والی مختلف حکومتوں کی کارکردگی بارے تمام تر معاملات کا جائزہ لیا جائے اور پھر منشور کو حتمی شکل دی جائے۔