کابل خود کش دھما کے میں ملوث نہیں،افغان طالبان

پیر 24 اگست 2015 09:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء) افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ملوث نہیں ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ہونے والا بیان کابل میں ہونے والے خود کش دھماکے کے فوری بعد سامنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

طالبان نے مزید کہا ہے کہ طالبان جنگجو رہنما کی اجازت کے بغیر حملہ نہیں کرتے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان نے کابل میں موجود اپنے ذمہ داران سے رابطہ کیا ہے تاہم ان کی جانب سے دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کوکابل میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 66 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :