لاہور،فیکٹر ی ایریاکے علاقہ میں پرنسپل کو نامعلوم فون سننا مہنگا پڑ گیا‘ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں شامل تفتیش کر لیا

پیر 24 اگست 2015 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء) فیکٹر ی ایریاکے علاقہ میں پرنسپل کو نامعلوم فون سننا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں شامل تفتیش کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں چند روز قبل ایک ڈکیتی کی ورادات ہو ئی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈکیتی کے دوران چھینے گئے مو بائل کی معلومات لی تو اس سے سب سے پہلی کال مانانو الہ میں واقع اندلس ماڈل کالج کے پرنسپل ہشام کے مو بائل پر ہوئی تھی ملزم کی تلاش میں فیکٹری ایریا کا اے ایس ائی سرفراز مانانوالہ پہنچ گیا ۔

پرنسپل ہشام کے بھائی آصف نے بتایا پولیس اب تک ہم سے مختلف بہانوں سے 20ہزارلے چکی ہے جبکہ میرے بھائی سے کسی نامعلوم شخض نے کالج کے بارے میں معلومات لی تھی میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :