شیخ زید ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر معمور اے ایس ایف کی سیکورٹی کی قلعی کھل گئی ،طالب علم باڑ پھلانگ کر لوہے کے راڈ ، چھری ، لائٹر اور موم بتی سمیت رن وے پر پہنچ گیا

پیر 24 اگست 2015 09:28

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء) رحیم یار خان میں شیخ زید ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر معمور اے ایس ایف کی سیکورٹی کی قلعی کھل گئی ۔ نویں جماعت کا طالب علم باڑ پھلانگ کر لوہے کے راڈ ، چھری ، لائٹر اور موم بتی سمیت رن وے پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز رحیم یار خان میں موجود شیخ زید ایئرپورٹ میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی بدولت اقبال آباد کا رہائشی نویں جماع کا طالب علم اویس ریاض ایئرپورٹ کر گرد لگائی گئی باڑ پھلانگ کر ایئرپورٹ کے رن وے پر جا پہنچا جس سے ایئرپورٹ سیکورٹی فورسز کے بلند و بانک دعوؤں کی سیکورٹی حکام نے طالب علم کو گرفتار کر کے طالب علم اویس ریاض کے سکول بیگ میں سے ایک لوہے کا راڈ ، چھری ، موم بتی اور لائیٹر برآمد کیا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد اویس ریاض کو حوالات میں بند کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

واقع کے بعد ایئرپورٹ حکام نے سیکورٹی کے معاملات میں غفلت برتنے پر ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے ۔