ڈیرہ اسماعیل خان سے اغواء شدہ چینی شہری بازیاب، چینی سفارت خانے کے حوالے

پیر 24 اگست 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان سے اغواء ہونے والے چینی شہری کوبازیاب کراکے چینی سفارت خانے کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی شہری کوگزشتہ سال 19مئی کواغواء کیاگیاتھا،انٹیلی جنس اورسیکورٹی اداروں کی پندرہ ماہ کی کوششوں کے بعدبازیاب کرایاگیا۔بازیاب کرائے گئے چینی باشندے کواتوارکوچینی سفارتخانے کے حوالے کیاگیا