نیپال میں مظاہرے، سات پولیس اہلکار ہلاک

منگل 25 اگست 2015 09:38

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء)نیپال میں نئے مجوزہ دستور کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں گزشتہ روز سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ اہلکار مغربی نیپال میں مشتعل ہجوم کا نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

یہ بات اہم ہے کہ نیپال کی چند اہم ترین سیاسی جماعتوں نے ملک کے نئے دستور پر اتفاق کیا تھا، جس میں نیپال میں صوبوں کے قیام پر اتفاق بھی شامل ہے، تاہم بعض چھوٹے دھڑے اور گروہ اس تقسیم کے خلاف میدان میں نکلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :