افغانستان‘ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 37 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

منگل 25 اگست 2015 09:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 37 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزرت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورتی فورسز نے ننگرہار‘ بغلان‘ قندوز‘ خاریاب‘ سرائے ہل اور ہلمند سمیت دیگر صوبوں میں آپریشن کئے جس کے نتیجے میں 37 مسلح شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کو گرفتار بھی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :