ٹیوٹا نے پاکستان کا پہلا آن لائن سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کروا دیا، دنیا کاچھٹا بڑا ہب ہے،صنعتی اداروں میں پیدا ہونے والی آسامیوں کے بارے میں گھر بیٹھے رہنمائی ملے گی، چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ

منگل 25 اگست 2015 09:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء) ٹیوٹاسیکرٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹانے دنیا کے چھٹے اور پاکستان کے پہلے ”آن لائن سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم “( ایس ایل ایم آئی ایس) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوان اس سسٹم پر اپنے کوائف بھیج سکتے ہیں۔ٹیوٹا پنجاب کا لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم( ایل ایم آئی ایس) پنجاب کی لیبر مارکیٹ کے رجحانات اور ضروری بنیادی معلومات جیسے ہنر مند افراد کی تربیت کے مواقع ٹریڈ اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات تربیتی کورس اور اداروں سے فارغ التحصیل طلباء کی معلومات اور پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے کاروباری صنعتی اداروں میں پیدا ہونے والی ملازمت کی آسامیوں کے بارے میں رہنمائی دے گا ان موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس آن لائن سسٹم پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کے طلباء و طالبات ملازمت کے متلاشی فارغ التحصیل ہنر مند افراد اور آجروں کیلئے مفت رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے تاکہ بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع ڈھونڈنے اور ملازمت حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ اس سے قبل برطانیہ ، کوریا ، فلپائن ، ملائیشیا اور سری لنکا لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم استعمال کر رہے ہیں۔

ٹیوٹا پنجاب کے تیار کردہ سسٹم کی تیاری میں ان تمام ممالک کے ایل ایم آئی ایس سے رہنمائی لی گئی ہے۔ چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا پنجاب کا ایل ایم آئی ایس پلیسمنٹ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں چلایا جارہا ہے جہاں صوبہ بھر کی لیبر مارکیٹ انفارمیشن اکٹھی کی جائے گی۔ اس کام میں ٹیوٹا کے ڈسٹرکٹ منیجر بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ اس نظام کو کامیابی سے چلانے کیلئے سٹاف کو تربیت دے دی گئی ہے اور تمام متعلقہ ڈسٹرکٹ منیجر ز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ویب پورٹل پر اقتصادی اعدادو شمارکے علاوہ روزگار اور بیروزگاری کی شرح کے بارے میں بھی معلومات میسر ہونگی۔ ان اقدامات سے بے روزگاری کی شرح میں کمی اور غربت کے خاتمے میں کمی کے علاوہ ملکی معاشی ترقی میں ہنر مند افرادی قوت کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :