ڈیفنس سی بااثر افراد کے آشیرباد سے سنگدل بہنیں بھائی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے دشمن بن گئیں، پولیس بھی قبضہ گروپ کیساتھ مل گئی‘ بھنگالی گاؤں کے رہائشی کی انصاف کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل

منگل 25 اگست 2015 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء) ڈیفنس سی بااثر افراد کے آشیرباد سے سنگدل بہنیں بھائی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے دشمن بن گئیں پولیس بھی قبضہ گروپ کے ساتھ مل گئی بھنگالی گاؤں کے رہائشی کی انصاف کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل، محمد اسماعیل مےؤ نے بتایا کہ ہمارے والد سوڈان خاں کی کل ملکیتی زرعی اراضی ایک سو انتالیس کنال ایک مرلہ تھی جس کے انتقال کے بعد ہمیں پانچ بھائیوں کو اٹھارہ کنال دس مرلے فی کس اور بہنوں کو نو کنال پانچ مرلے فی کس کے حساب سے وراثتی انتقال ہوا تمام بھائیوں اور بہنوں نے لالچ کرتے ہوئے اونے پونے جگہ سیل کردی تھی لیکن میرے پاس ابھی بھی تےئس مرلہ رہائشی مکان موجود ہے ڈی ایچ میں آنے کے بعد جگہ کی قیمت زیادہ ہو گئی جسکی وجہ سے وہ میری جائیداد ہتھیانہ چاہتی ہیں چند روز قبل ممتاز، محمد خاں، علی احمد، شہزاد اور میری بہنیں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہماری حویلی میں گھس کر چاردیواری مسمار کرنا شروع کر دی ایمرجنسی کال پر متعلقہ پولیس وقوعہ پر پہنچی تو انہیں گرفتار کر کے تھانہ لے گئی لیکن ملزمان کو علاقہ کے بااثر افراد کے پشت پناہی کی وجہ سے ان کے خلاف نرم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا ملزمان کی اگلے روز ہی ضمانتیں منظور ہو گئیں اب پھر ملزمان میری جائیداد ہتھیانے کیلئے مختلف ہیلوں بہانوں سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہماری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ وہ قبضہ گروپ کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائیں۔