مخدوم فیصل صالح حیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ،جلد عمران خان سے ملاقات متوقع ،شاہ محمود قریشی کی جانب سے فیصل صالح حیات کی شمولیت پر اختلاف برقرار

منگل 25 اگست 2015 08:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء) سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا‘ جلد عمران خان سے ملاقات متوقع جبکہ شاہ محومد قریشی کی جانب سے فیصل صالح حیات کی شمولیت پر مسلسل اختلاف برقرار ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے اٹھتے ہوئے گراف کی وجہ سے کیا کیونکہ این اے 125 کے بعد این اے 122 میں پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات ثابت ہونے کے بعد مختلف جماعتوں کے رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے طلے بیٹھے ہیں تاہم فیصل صالح حیات نے بھی قریبی دوستوں اور رفقاء سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے جلد فیصل صالح حیات ٹرمز اینڈ کنڈیشن عمران خان سے ملاقات کے دوران طے کریں گے جس کے بعد وہ باقاعدہ طو رپر اعلان کریں گے۔

جبکہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء شاہ محمود قریشی حلقہ این اے 87 پر اپنے بھانجے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مخدوم فیصل صالح حیات کیپی ٹی آئی میں شمولیت پر اختلافات کا شکار ہیں۔