شراب کی محفل الٹانے والا پولیس افسر اپنے ہی افسروں کے عتاب کا شکار ہو گیا،اے ایس آئی احسان نے وزارت داخلہ کے حکم پر چھاپہ مارکر شراب سمیت نشے میں دھت 4لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ،ملزمان وہاب عباس،علی عباس حاضر ایس پی ملتان کے بیٹے ہیں جبکہ احسن ندیم اور جنید کے سفارشی پیرالحسنات کے بیٹے آصف ہیں،ایس ایس پی افسران بالا کے احکامات پر مقدمہ خارج تو نہ کروا سکے مگر اے ایس آئی احسان کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا

منگل 25 اگست 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء)وزارت داخلہ کے حکم پر شراب کی محفل الٹانے والے پولیس آفیسر کو اپنے ہی افسران نے نرغے میں لے لیا،مقدمہ اخراج کرانے میں ناکامی پر معطلی کے احکامات دیکر پولیس لائن بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ تھانہ لوہی بھیر میں ایک پولیس آفیسر اے ایس آئی احسان نے وزارت داخلہ کے حکم پر ایک کوٹھی پر چھاپہ مارا شراب سمیت 4نشے میں دھت لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرنے کے بعد از میڈیکل مقدمہ نمبر209درج کرکے دفعات496-B,371-B,371-A بی لگا دی گئی،ملزمان وہاب عباس،علی عباس جو کہ حاضر ایس پی ملتان کے بیٹے ہیں جبکہ احسن ندیم اور جنید کے سفارشی پیرالحسنات کے بیٹے آصف ہیں،جنہوں نے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کو سفارش کی کہ ملزمہ ماریہ شمائل کا تعلق وقوعہ سے نہیں ہے لہٰذا مقدمہ خارج کرایا جائے،تاہم ایس ایس پی افسران بالا کے احکامات پر مقدمہ خارج تو نہ کروا سکے مگر اے ایس آئی احسان کو معطل کرکے لائن حاضر کردیاگیا

متعلقہ عنوان :